۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
80 سے زائد ممالک کے لاکھوں زوار پہنچ چکے ہیں کربلا

حوزہ/ عراق کے مقدس شہر کربلا میں 80 سے زائد ممالک کے لاکھوں زائرین کربلا میں موجود ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صوبہ کربلا کے گورنر ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس سال اربعین میں 20 ملین تقریباً دو کروڑ زائرین کربلا میں شرکت کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے 80 سے زائد ممالک سے زائرین امام حسین علیہ السلام کے چہلم یا اربعین میں شرکت کے لیے کربلا پہنچ چکے ہیں۔ کربلا پہنچنے والے غیر ملکی زائرین میں سب سے زیادہ تعداد ایرانیوں کی ہے۔جس کے بعد پاکستان، ہندوستان، افغانستان، لبنان، بحرین، کویت، سعودی عرب، جمہوریہ آذربائیجان، ترکی اور شام سمیت 80 ممالک کے شہری امام حسینؑ کی محبت میں کربلا پہنچ چکے ہیں۔

اس وقت روزانہ 15 لاکھ زائرین کربلا پہنچ رہے ہیں،کربلا کے گورنر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق، ہم اربعین کے اختتام تک یہاں آنے والے مسافروں کی خدمت میں موجود ہیں۔

اربعین کے پروگراموں کی کوریج کے لیے 3,300 سے زائد صحافی کربلا پہنچ چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر غیر ملکی ہیں۔ کربلا جانے والی سڑکوں پر 80 سے زائد معلوماتی مراکز اور انٹرنیٹ سیٹلائٹ سسٹم سے لیس ورچوئل اسپیسز قائم کیے گئے ہیں تاکہ میڈیا کے افراد اس عظیم مذہبی تقریب کو دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچا سکیں۔

واضح رہے کہ اس سال امام حسین علیہ السلام کا چہلم یا اربعین 17 ستمبر 2022 کو منایا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .